اپنی کرپٹو ٹریڈنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے MACD اشارہ استعمال کرنے کا طریقہ

Antreas Themistokleous

Exness میں تجارتی ماہر

ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔

شیئر کریں

"کیا آپ کرپٹو ٹریڈ کرتے وقت اپنی ٹریڈنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور MACD اشارے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں؟ آپ کو اس کیلئے زبردست ریسورس مل گئی ہے، ماہرانہ انسائٹس کے لیے یہ گائیڈ تفصیل سے دیکھیں۔

موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس (MACD) مالیاتی تجزیات کے شعبے میں وسیع طور پر استعمال ہونے والا تکنیکی تجزیے کا اشارہ ہے۔ یہ 1970 کی دہائی کے آخر میں Gerald Appel کی جانب سے بنایا گیا MACD ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا تکنیکی اشارہ بن گیا ہے۔ ممکنہ ٹرینڈ ریورسلز شناخت کرنے اور خریدنے یا فروخت کرنے کے سگنلز جنریٹ کرنے کی اہلیت اسے کرپٹو ٹریڈرز میں مقبول بناتی ہے۔ لیکن کئی ٹریڈرز کو MACD کی مکمل استعداد سمجھنے اور اسے مؤثر طور پر استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

اس گائیڈ میں ہم آپ کو MACD اشارے کے اجزاء دکھائیں گے، اس کے سگنلز کی تشریح کریں گے، عملی تجاویز فراہم کریں گے اور مارکیٹ کے مختلف حالات میں اس کے ممکنہ استعمال کے طریقے دریافت کریں گے۔

MACD اشارہ کیا ہے؟

MACD اشارہ تین مرکزی اجزاء پر مشتمل ہے: MACD لائن، سگنل لائن اور ہسٹوگرام۔ یہ انتہائی اہم ہے کہ پہلے آپ ہر جز کا کردار سمجھ لیں تاکہ آپ MACD کے سگنلز کی درست تشریح کر پائیں۔

MACD لائن

MACD کو مختصر مدت کی EMA سے طویل مدت کی ایکسپونیشیل موونگ ایوریج (EMA) سے منہا کر کے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ دو ایکسپونینشیل موونگ ایوریجز کے درمیان فرق کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے ٹرینڈ کی ممکنہ تبدیلیاں شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

سگنل لائن

سگنل لائن MACD کی موونگ ایوریج ہے اور یہ عموماً 9 دن کی EMA ہوتی ہے۔ یہ MACD کی لائن کے اتار چڑھاؤ کو ہموار بناتی ہے اور اس کے MACD سے اوپر یا نیچے کراس کرنے پر خریداری یا فروخت کا سگنل جنریٹ کرتی ہے۔

MACD ہسٹوگرام

MACD ہسٹوگرام MACD کی لائن اور سگنل لائن کے درمیان فرق کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ٹرینڈ کی طاقت کی نشاندہی کرتے ہوئے ان دو لائنز کے درمیان کنورجنس اور ڈائیورجنس کی بصری نمائندگی فراہم کرتا ہے۔

موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس کیلکولیٹ کرنا

MACD کے بنیادی میکانکس سے متعلق انسائٹس حاصل کرنے اور کرپٹو کے ساتھ مؤثر طریقے سے ٹریڈ کرنے کی خاطر اس کے سگنلز کی تشریح کرنے کے لیے یہ اہم ہے کہ آپ MACD کو کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ سمجھیں۔ کیلکولیشن درج ذیل مراحل پر مشتمل ہے:

مختصر مدت کی ایکسپونینشیل موونگ ایوریج (EMA)

آپ حالیہ قیمت کے ڈیٹا کو زیادہ اہمیت دے کر مختصر مدت کی EMA کو کیلکولیٹ کر سکتے ہیں جس کا نتیجہ زیادہ فعال لائن کی صورت میں نکلتا ہے۔

طویل مدت کی EMA

طویل مدت کی EMA زیادہ طویل مدت پر قیمت کی حرکات کی ایک ہموار نمائندگی فراہم کرتی ہے جس سے مختصر مدت کا اتار چڑھاؤ کم ہو جاتا ہے۔

MACD لائن کیلکولیشن

آپ طویل مدت کی EMA کو مختصر مدت کی EMA سے منہا کر کے MACD لائن کو کیلکولیٹ کر سکتے ہیں۔

سگنل لائن کیلکولیشن

سگنل لائن عموماً MACD لائن کی 9 دن کی EMA ہوتی ہے۔

ہسٹوگرام کیلکولیشن

ہسٹوگرام کا تعین کرنے کے لیے آپ کو سگنل لائن کو MACD لائن سے منہا کرنا ہوگا۔

MACD اشارے کے سگنلز کی تشریح کرنے کا طریقہ

آپ MACD کے خریداری اور فروخت کے سگنلز کی تشریح کراس اوورز اور ڈائیورجنس کے ذریعے کر سکتے ہیں۔

MACD کراس اوورز

جب MACD لائن اور سگنل لائن ایک دوسرے کو قطع کرتی ہیں تو کراس اوورز واقع ہوتے ہین۔ بلش کراس اوور تب ہوتا ہے جب MACD لائن سگنل لائن سے اوپر نکل جاتی ہے جو قیمت بڑھنے کے ٹرینڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔ دوسری طوف، بیئرش کراس اوور تب ہوتا ہے جب MACD لائن سگنل لائن سے نیچے آ جائے جس سے ممکنہ طور پر قیمت گرنے کے ٹرینڈ کی نمائندگی ہوتی ہے۔

انحراف

ڈائیورجنس قیمت اور MACD اشارے کی سمت کے درمیان فرق کو کہا جاتا ہے۔ مثبت ڈائیورجنس تب ہوتی ہے جب قیمت کی کارروائی لوئر لوز بناتی ہے جبکہ MACD ہائر لوز بناتی ہے جس سے ٹرینڈ کے ممکنہ ریورسل کا اشارہ ملتا ہے۔ منفی ڈائیورجنس تب ہوتی ہے جب پرائس ایکشن ہائر ہائیز بناتا ہے جبکہ MACD لائن لوئر ہائیز بناتی ہے جس سے ٹرینڈ کے ممکنہ ریورسل کا اشارہ ملتا ہے۔

ٹرینڈ کی شناخت کرنے کے لیے MACD استعمال کرنے کا طریقہ

MACD اشارے کا ایک بنیادی استعمال ٹرینڈ کی شاخت ہے۔ MACD کے ذریعے درستی کے ساتھ خریدنے اور فروخت کرنے کے سگنلز کی تشریح کرنے کا طریقہ سمجھنا مارکیٹ میں ممکنہ اینٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کی نشاندہی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

بُلش اور بیئرش لائن کراس اوورز

MACD لائن اور سگنل لائن کے درمیان کراس اوورز ٹرینڈ ریورسلز سے متعلق قیمتی انسٹائس اور ٹریڈنگ کے موقعوں کیلئے ممکنہ خرید یا فروخت کا سگنل فراہم کر سکتے ہیں۔

بُلش MACD کراس اوور

بُلش MACD سگنل لائن کراس اوور تب ہوتا ہے جب MACD کی لائن سگنل لائن سے اوپر کراس کرتی ہے۔ یہ سگنل تجویز کرتا ہے کہ مختصر مدتی ٹرینڈ بُلش ہو رہا ہے جو خریدنے کے ممکنہ موقع کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیئرش کراس اوور

بیئرش MACD سگنل لائن کراس اوور تب ہوتا ہے جب MACD لائن سگنل لائن سے نیچے کراس کرتی ہے۔ یہ سگنل نشاندہی کرتا ہے کہ مختصر مدتی ٹرینڈ بیئرش ہو رہا ہے جو فروخت کے ممکنہ موقع کا اشارہ دیتا ہے۔

جھوٹے سگنلز اور توثیق

یہ ضروری ہے کہ آپ جھوٹے سگنلز کے واقعات پر غور کریں اور صرف MACD سگنل لائن کراس اوورز کی بنیاد پر ٹریڈنگ کی کارروائیاں انجام دینے سے پہلے تکنیکی تجزیے کے دیگر اشاروں یا قیمت کے پیٹرنز سے توثیق حاصل کریں۔

مثبت اور منفی ڈائیورجنس

MACD اشارے اور قیمت کے درمیان ڈائیورجنس آپ کو ممکنہ ٹرینڈ ریورسلز سے متعلق قیمتی انسائٹس فراہم کر سکتی ہے۔

مثبت ڈائیورجنس

مثبت ڈائیورجنس اس وقت ہوتی ہے جب قیمت لوئر لوز بنائے جبکہ MACD لائن ہائر لوز بنائے۔ یہ سگنل تجویز کرتا ہے کہ فروخت کرنے کا دباؤ کمزور ہو رہا ہے اور اوپر کی جانب ممکنہ ٹرینڈ ریورسل ہو سکتا ہے۔

منفی ڈائیورجنس

منفی ڈائیورجنس تب ہوتی ہے جب قیمت ہائر ہائیز بنائے جبکہ MACD لائن لوئر ہائیز بنائے۔ یہ سگنل بتاتا ہے کہ خریداری کا اوپر کی جانب مومینٹم گھٹ رہا ہے نیز نیچے کی جانب ممکنہ ٹرینڈ ریورسل نزدیک ہے۔

یہاں ہم ہائر ہائیز کے ساتھ قیمت کا چارٹ دیکھ سکتے ہیں جبکہ MACD کی نیلی لائن لوئر ہائیز بنا رہی ہے۔ اس قسم کی بیئرش ڈائیورجنس آنے والے بیئرش مومینٹم کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

ٹرینڈ ریورسلز کی شناخت کرنا

مثبت اور منفی ڈائیورجنسز ممکنہ ٹرینڈ ریورسلز کے ابتدائی انتباہات کے طور پر کام کرتے ہیں۔ تاہم، ٹریڈنگ کے فیصلے کرنے سے پہلے تکنیکی تجزیے کے دیگر اشاروں یا قیمت کے پیٹرنز کے ذریعے ان سگنلز کی توثیق کرنا اشد ضروری ہے۔

ٹرینڈ کی قوت کا تعین کرنا

آپ ٹرینڈ کی قوت جانچنے کیلئے MACD ہسٹوگرام استعمال کر سکتے ہیں۔

MACD ہسٹوگرام

MACD ہسٹوگرام MACD لائن اور سگنل لائن کے درمیان فرق کی نمائندگی کرتا ہے، یہ دو لائنز کے درمیان کنورجنس اور ڈائیورجنس کی بصری نمائندگی فراہم کرتا ہے۔ بڑھتا ہوا MACD ہسٹوگرام بڑھتے ہوئے مومینٹم کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ گرتا ہوا MACD ہسٹوگرام گھٹتے ہوئے مومینٹم کی تجویز دیتا ہے۔

صفر کی لائن

صفر کی لائن کے مقابلے میں ہسٹوگرام کی پوزیشن بھی ٹرینڈ کی قوت سے متعلق انسائٹس فراہم کر سکتی ہے۔ صفر کی لائن سے اوپر مثبت اقدار بُلش ٹرینڈ کی نشاندہی کرتی ہیں جبکہ صفر کی لائن کے نیچے منفی اقدار بیئرش ٹرینڈ کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ڈیمو یا Standard Cent اکاؤنٹ پر اس تکنیکی اشارے کو ٹیسٹ کرنے کیلئے تیار ہیں؟

کرپٹو میں دیگر اشاروں کے ساتھ MACD کے تجزیے کو بہتر بنانا

جبکہ MACD بذات خود ایک طاقتور اشار ہہے، جب آپ اسے دیگر تکنیکی اشاروں کے ساتھ ملاتے ہیں تو یہ آپ کو کرپٹو مارکیٹ کا زیادہ تفصیلی تجزیہ فراہم کر سکتا ہے۔

MACD اشارے کو موونگ ایوریجز کے ساتھ ملانا

موونگ ایوریج ڈائیورجنس (MACD) کو دیگر موونگ ایوریجز کے ساتھ ملانا اضافی توثیقی سگنلز آفر کر سکت اہے اور جھوٹے سگنلز فلٹر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

گولڈن کراس اور ڈیتھ کراس

گولڈن کراس تب ہوتا ہے جب مختصر مدتی موونگ ایوریج (مثلاً 50 دن کی MA) طویل مدتی موونگ ایوریج (مثلاً 200 دن کی MA) کے اوپر کراس کرتی ہے جو ممکنہ بُلش ٹرینڈ کا اشارہ دیتا ہے۔ ڈیتھ کراس تب ہوتا ہے جب مختصر مدتی موونگ ایوریج طویل مدتی موونگ ایوریج کے نیچے کراس کرتی ہے جو ممکنہ بیئرش ٹرینڈ کا اشارہ دیتا ہے۔

یہ طویل مدتی قیمت کا چارٹ نسبتاً تیز MA کے طور پر 9 دن کی EMA کی بجائے 50 دن کی SMA استعمال کرتا ہے۔ یہاں موجود گولڈن کراس بالخصوص واضح ہے۔ تاہم، MACD کی جانب سے بیئرش ڈائیورجنس ہے نہ کہ بُلش ڈائیورجنس۔

سپورٹ اور ریزسٹنس کے طور پر موونگ ایوریجز

سپورٹ یا ریزسٹنس لیولز کے طور پر موونگ ایوریجز استعمال کرنا MACD سگنلز کے ساتھ ملائے جانے پر قیمت کے ممکنہ ریورسلز کے حوالے سے اضافی انسائٹس فراہم کر سکتا ہے۔

MACD اور RSI

MACD کو ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کے ساتھ ملانا ٹرینڈ کے تجزیے کی درستی کو بڑھا سکتا ہے اور ممکنہ اضافی خرید یا اضافی فروخت کے حالات کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

اضافی خرید اور اضافی فروخت کے حالات

جب RSI اضافی خرید کے لیولز پر پہنچتا ہے (مثلاً 70 سے زوپر) اور MACD بیئرش کراس اوور یا منفی ڈائیورجنس جنریٹ کرتا ہے تو یہ نیچے کی جانب ممکنہ ریورسل کی تجویز دیتا ہے۔ دوسری طرف، اگر RSI اضافی فروخت کے لیولز تک گر جاتا ہے (مثلاً 30 کے نیچے) اور MACD بُلش کراس اوور یا مثبت ڈائیورجنس دکھاتا ہے تو یہ مارکیٹ میں ممکنہ طور پر اوپر کی جانب ریورسل کی تجویز دیتا ہے۔

کنورجنس اور ڈائیورجنس

جب آپ MACD اشارے اور RSI کے درمیان کنورجنس دیکھیں تو یہ آپ کو موجودہ ٹرینڈ کی اضافی توثیق آفر کر سکتا ہے۔ دوسری طرف، اگر آپ ڈائیورجنس دیکھیں تو یہ ٹرینڈ میں ممکنہ ریورسلز کا اشارہ کر سکتا ہے۔

MACD اور حجم

MACD کے ساتھ ساتھ حجم کا تجزیہ کرنے سے آپ قیمت کی حرکات کی قوت اور ممکنہ ٹرینڈ ریورسلز سے متعلق قیمتی انسائٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

حجم کی توثیق

جب MACD بُلش کراس اوور یا مثبت ڈائیورجنس جنریٹ کرے اور ساتھ ہی ٹریڈنگ حجم میں خاطرہ خواہ اضافہ بھی ہو تو یہ آپ کو ممکنہ تیزی کے ٹرینڈ کی زیادہ طاقتور توثیق فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح، بیئرش MACD کراس اوور یا منفی ڈائیورجنس کے ساتھ حجم میں اضافہ آپ کو ممکنہ مندی کے ٹرینڈ کا زیادہ طاقتور اشارہ آفر کرتا ہے۔

حجم میں ڈائیورجنس

حجم اور MACD اشارے کے درمیان ڈائیورجنس ممکنہ ٹرینڈ ریورسل ممکنہ ٹرینڈ ریورسل کا اشارہ دے سکتا ہے۔ مثلاً، اگر قیمت ہائر ہائیز بنائے جبکہ حجم گھٹ رہا ہو تو یہ کمزور ہوتے خریداری کے دباؤ اور ٹرینڈ ریورسل نزدیک ہونے کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

کرپٹو ٹریڈنگ میں MACD اشارہ استعمال کرنے کیلئے 5 تجاویز

کرپٹو کرنسیاں ٹریڈ کرتے وقت MACD اشارے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے، یہ ضروری ہے کہ آپ اسے عملی طور پر اور باضابطہ طریقے سے لاگو کریں۔ اپنے کرپٹو ٹریڈنگ کے فیصلے بہتر بنانے کیلئے مندرجہ ذیل تجاویز پر غور کریں:

تجویز 1: ٹائم فریم کا انتخاب

MACD اشارے کے سگنلز استعمال کردہ ٹائم فریم کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ وہ ٹائم فریم منتخب کریں جو آپ کی کرپٹو ٹریڈنگ کی حکمت عملی اور مقاصد کے موافق ہو۔ چھوٹے ٹائم فریمز زیادہ کثرت سے تاہم ممکنہ طور پر کم قابل اعتبار سگنلز فراہم کر سکتے ہیں جبکہ بڑے ٹائم فریمز کم لیکن زیادہ قابل اعتبار سگنلز آفر کرتے ہیں۔

تجویز 2: اضافی اشاروں کے ساتھ سگنلز کی توثیق کرنا

MACD اشارے کے سگنلز کی درستی بہتر بنانے کیلئے، دیگر تکنیکی اشارے جیسے کہ ٹرینڈ لائنز، سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز یا کینڈل اسٹک پیٹرنز استعمال کرنے پر غور کریں تاککہ آپ اپنی کرپٹو ٹریڈز شروع کرنے سے پہلے سگنلز کی توثیق کر سکیں۔ آپ اشاروں کی فہرست تلاش کرنے اور چارٹ پر انہیں لگانے کے طریقے سے متعلق اپنے ذاتی علاقے کے ذریعے مزید جان سکتے ہیں نیز اس کیلئے آپ کو پہلے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ رجسٹر کرنا ہوگا۔

تجویز 3: متطلام مارکیٹس سے گریز کرنا

کم اتار چڑھاؤ والے عرصوں کے دوران یا ایک ہی پہلو میں حرکت کرنے والی مارکیٹس میں، MACD سگنلز کم قابل اعتبار ہو سکتے ہیں۔ یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ احتیاط برتیں اور دیگر اشاروں سے توثیق حاصل کریں یا پھر واضح ٹرینڈز سامنے آنے کا انتظار کریں۔

تجویز 4: سٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز سیٹ کرنا

MACD اشارہ یا پھر کوئی بھی اور اشارہ استعمال کرتے وقت خطرے کے نظم کی موزوں تدابیر کا اطلاق کرنا اشد ضروری ہے۔ اپنے کیپیٹل کی حفاظت کرنے اور منافع لاک کرنے کیلئے اپنی خطرے کی برداشت اور مارکیٹ کے موجودہ حالات کے لحاظ سے سٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز سیٹ کریں۔

تجویز 5: بیک ٹیسٹنگ اور بہتر بنانا

لائیو کرپٹو ٹریڈنگ میں MACD اشارے کی خصوصیات کا اطلاق کرنے سے پہلے، تاریخی پرائس ایکشن اور ڈیٹا پر جامع بیک ٹیسٹنگ انجام دے کر مارکیٹ کے مختلف حالات میں اس کی افادیت جانچیں۔ اپنے ٹریڈنگ اسٹائل نیز آپ جس مخصوص مارکیٹ میں آپ ٹریڈ کر رہے ہیں اس کی خصوصیات کے لحاظ سے اس مومیںٹم اشارے کے پیرامیٹرز کو بہتر بنائیں۔ Exness میں ہم ٹریڈ کرنے کیلئے مختلف اثاثے فرہام کرتے ہیں۔ لہذا، اپنی تحقیق کریں اور موازنہ کریں کہ یہ اشارہ ہر ایک کیلئے کیسی کارکردگی دکھاتا ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

MACD اشارہ بذات خود کسی بھی ٹریڈر کے ذخیرے میں ایک قیمتی ٹول کی حیثیت رکھتا ہے تاہم باقی سبھی اشاروں کی طرح یہ بھی بے نقص نہیں ہے۔ بہترین حکمت عملی حاصل کرنے کیلئے پہلے آپ کو یہ طے کرنا ہوگا کہ آپ کس اسٹائل کے ٹریڈر بننا چاہتے ہیں اور کتنی کثرت سے ٹریڈ کھولنا چاہتے ہیں۔ جب آپ یہ جان لیں تو آپ MACD اشارے کو دیگر کئی تکنیکی ٹولز کے ساتھ ملا کر تجربہ کرنا شروع کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو ٹریڈنگ سے متعلق باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملے۔ مقبول ترین امتزاج موونگ ایوریجز (سگنل لائن کراس اوورز ٹریڈ کرنا)، RSI اور حجم کے اشاروں کے ساتھ ہیں۔

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ، دونوں اشارے ٹرینڈ فالو کرنے والے مومینٹم اشارے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ وقت کے لحاظ سے تاخیر (لیگ) کا شکار ہوتے ہیں لہذا ان میں سے کسی بھی پر خصوصی طور پر انحصار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں 'لیگنگ اشارے' کے زمرے میں آتے ہیں نیز انہیں نئے اور تجربہ کار ٹریڈرز دونوں استعمال کرتے ہیں لہذا اشاروں کی معتبریت کو کم بھی نہیں سمجھنا چاہیے۔ اہم نکتہ یہ ہے کہ کون سا 'لیگنگ اشارہ' بہتر یا نمایاں اشارہ ہے اس میں فرق کرنے کی بجائے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ آیا انہیں ملانا اچھی حکمت عملی ہے۔ اس سوال کا جواب کافی آسان ہے: ہاں! ان دونوں کافی قابل اعتبار اشاروں کو ملانا اور انہیں اپنے ٹریڈنگ اسٹائل کے لحاظ سے ایڈجسٹ کرنا بہترین حکمت عملی ہے۔

موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس (MACD) اشارہ ٹرینڈز کی ٹریڈ کرنے کیلئے استعمال کیا جانے والا ایک مومینٹم آسیلٹر ہے۔ یہ دو لائنز پر مشتمل ہے جو ٹریڈنگ سگنلز فراہم کرنے کیلئے ایک دوسرے کو کراس کرتی ہیں۔ جب MACD صفر سے اوپر کراس کرتا ہے تو اسے بُلش مانا جاتا ہے اور جب صفر کے نیچے کراس کرتا ہے تو بیئرش۔ ٹرینڈ رینجز کے دوران، MACD اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتا ہے نیز عموماً یہی تجویز دی جاتی ہے کہ ایسی صورتحال میں ٹریڈنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ اشارہ ٹرینڈنگ فنانشیل مارکیٹس میں بہترین کام کرتا ہے۔ MACD اور قیمت کی حرکت کے درمیان ڈائیورجنس ایک طاقتور سگنل ہو سکتا ہے۔

MACD ہسٹوگرام MACD اور اس کی 9 دن کی EMA کے درمیان فرق دکھاتا ہے، نہ کہ سب سے اونچے اور سب سے نچلے پوائنٹس۔ جب MACD اپنی 9 دن کی EMA سے بلند ہوتا ہے تو ہسٹوگرام مثبت زون میں ہوتا ہے اور جب یہ نیچے ہوتا ہے تو منفی زون میں۔ ہسٹوگرام پر صفر کی لائن بتاتی ہے کہ کب مومینٹم نہیں ہے۔

اپنی کرپٹو MACD تجارتی حکمت عملی کو حد درجے بہتر بنانے کیلئے تیار ہیں؟

MACD ایک طاقتور ٹول ہے جو مارکیٹ ٹرینڈز اور ٹریڈ کے ممکنہ موقعوں سے متعلق قیمتی انسائٹس فراہم کر سکتا ہے۔ اس کے حصوں کو سمجھ کر، اس کے اشاروں کی تشریح کر کے، دیگر تکنیکی اشاروں کے ساتھ اس کا انضمام کر کے اور عملی تجاویز پر عمل کر کے آپ اپنے فیصلہ کرنے کے پراسیس اور ٹریڈنگ کے نتائج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

تام، یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ کوئی بھی اشارہ مکمل طور پر محفوظ نہیں ہوتا۔ عقلمندی یہی ہے کہ ہمیشہ خطرے کے نظم کا اطلاق کیا جائے۔ مشق، تجربے اور مسلسل بہتری کے ساتھ، آپ فنانشیل مارکیٹس میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کیلئے MACD کی طاقت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

لہذا، MACD اشارے کو قبول کریں، اس کی پیچیدگیوں میں مہارت حاصل کریں اور اپنی کرپٹو ٹریڈنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے اس کی قوت کو ان لاک کریں۔ یاد رکھیں، مسلسل سیکھنا اور حالات کے مطابق تبدیل ہو پانے کی صلاحیت ہی ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی متحرک دنیا میں کامیابی کی کنجیاں ہیں۔

اپنے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں MACD اشارے کی تمام صلاحیتیں نیز دیگر تکنیکی ٹولز دریافت کریں۔

شیئر کریں


ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔