فاریکس میں لیوریج – اسے دانشمندی سے استعمال کرنے کا طریقہ

اMichael Stark

Exness میں مالیاتی مواد کا رہنما

ٹریڈنگ شروع کریں

یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔

شیئر کریں

لیوریج فاریکس اور دیگر CFDs میں بروکرز کی جانب سے آفر کی جانے والی ایک سروس ہے۔ بنیادی طور پر یہ آپ کو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں موجود اتنی ہی رقم سے زیادہ ٹریڈ کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ لیوریج کا استعمال CFDs، جو کہ ڈیریویٹوز ہوتے ہیں اور قابل ڈیلیور اثاثے ٹریڈ کرنے کے درمیان بنیادی فرق ہے۔

یہ مضمون فاریکس لیوریج سے متعلق آپ کے کسی بھی سوال کا جواب دیتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ ٹریڈر کے بطور آپ کیلئے اس کا کیا مطلب ہے۔ لیوریج کا طریقہ کار سمجھنے اور زیادہ لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرنے سے قبل آپ کو کیا معلوم ہونا چاہیے یہ جاننے کیلئے پڑھنا جاری رکھیں۔

فاریکس ٹریڈنگ میں لیوریج کیا ہے؟

لیوریج ایک سروس ہے جو آپ ایسے بڑے آرڈرز کھولنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جنہیں صرف آپ کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کردہ فنڈز کے ساتھ کھولنا ممکن نہ ہو۔ لیوریج قرض نہیں بلکہ آپ کے حقیقی فنڈز اور اس رقم کے درمیان تناسب ہے جو آپ لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

آپ پوزیشن کھولنے کیلئے کتنی لیوریج استعمال کر سکتے ہیں یہ کئی عوامل پر منحصر ہے جیسے کہ وہ انسٹرومنٹ جو آپ ٹریڈ کر رہے ہیں، فاریکس مارکیٹ کی اہم خبریں اور آپ کا بیلنس۔ ان کی تفصیل میں جانے سے پہلے، آئیں لیوریج کے طریقہ کار سے متعلق ضروری باتوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

لیوریج سے متعلق ضروری باتیں

"اگر آپ بطور ٹریڈر 1:100 لیوریج استعمال کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ڈیپازٹ کیے گئے ہر ڈالر پر آپ اس طرح ٹریڈ کر سکتے ہیں جیسے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں $100 ہوں۔ یہ مارجن کو متاثر کرتا ہے، یعنی کیپیٹل کی وہ رقم جو آپ کو ٹریڈ کھولنے اور اسے کھلا رکھنے کیلئے درکار ہے۔

لیوریج استعمال کرتے وقت، آپ کے مارجن کے تقاضے کم ہوتے ہیں۔ اسے کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے:

معاہدے کا سائز*لاٹ سائز/لیوریج = درکار مارجن

لیوریج کے ساتھ مارجنز کیلکولیٹ کرنا

آئیں دیکھتے ہیں کہ اگر آپ 1:500 لیوریج کے ساتھ ڈالر-ین (USDJPY) کی 0.2 لاٹس خریدنا چاہیں تو فاریکس لیوریج کی کیلکولیشن کا طریقہ کار کیا ہوگا:

0.2 USDJPY کیلئے مارجن، لیوریج 1:500: 100,000*0.2/500 = $40

اگر آپ 1:500 لیوریج استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو USDJPY کی 0.2 لاٹس کیلئے مارجن کی مد میں $40 درکار ہوں گے۔ لیوریج کے بغیر، آپ کو $20,000 کے مارجن کی ضرورت ہوگی۔

یاد رکھیں، آپ لیوریج کا جو بھی ریٹ استعمال کر رہے ہیں اس سے قطع نظر آپ کو مارجنز خود کیلکولیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی بجائے، آپ Exness سے سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر استعمال کر سکتے ہیں۔

لیوریج، مارجن وغیرہ کے درمیان تعلق

لیوریج ان بنیادی عوامل میں سے ایک ہے جو پلیٹ فارم پر آپ کو نظر آںے والے نمبرز کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کی وضاحت یہ ہے:

  • بیلنس وہ اصل رقم ہے جو آپ کے پاس اپنے اکاؤنٹ میں ہے۔
  • ایکوئٹی آپ کا بیلنس ہے جس میں کوئی بھی رولنگ منافع یا خسارہ جمع یا منہا ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی پوزیشن کھلی نہیں ہے تو آپ کی ایکوئٹی اور بیلنس مماثل ہوں گے۔
  • فاریکس مارجن یا استعمال کردہ مارجن ٹریڈ کو کھلا رکھنے کیلئے درکار لیوریج کردہ فنڈز کو رقم سے منہا کر کے حاصل ہونے والا نتیجہ ہے۔
  • کُل مارجن یا کُل استعمال کردہ مارجن آپ کی سبھی پوزیشنز کیلئے مجموعی مارجن ہے۔ اگر سیاق و سباق واضح ہو یا مکمل تفصیلات غیر ضروری ہوں تو اسے صرف 'مارجن' بھی کہا جا سکتا ہے۔
  • فری مارجن وہ رقم ہے جو نئے آرڈرز لگانے کیلئے آپ کے پاس دستیاب ہو۔
  • مارجن کی سطح آپ کے کُل مارجن کے مقابلے میں آپ کی ایکوئٹی کا فیصد ہے۔
  • MT5 میں موجود ٹول باکس ان سبھی اعداد کو ایک جگہ پر ایک ساتھ دکھاتا ہے۔

    MT5 سے اس مثال میں، ٹریڈر کے پاس 1:100 لیوریج کے ساتھ سونے کی چھوٹی پوزیشن ہے۔ یاد رکھیں کہ آپ Exness کا ویب پلیٹ فارم، MT5 یا کسی بھی ڈیوائس پر جو بھی پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہوں وہ لیوریج اور مارجن سے متعلق جاننے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارمز خود بخود ایکوئٹی، مارجن، فری مارجن اور آپ کیلئے مارجن کی سطح کیلکولیٹ کرتے ہیں لہذا آپ کو خود کیلکولیشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    لیوریج استعمال کرنا

    جب آپ لیوریج کے طریقہ کار سے متعلق بنیادی چیزیں سمجھ لیتے ہیں تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہ ٹریڈنگ میں شاندار مواقع بھی آفر کرتی ہے اور زبردست مشکلات بھی۔ ٹریڈ کرنے کیلئے آپ کو لیوریج کی مخصوص سطح درکار ہوتی ہے کیونکہ ممکنہ طور پر آپ ہزاروں لاکھوں ڈالرز ڈیپازٹ نہیں کرنا چاہیں گے۔

    عملی طور پر لیوریج استعمال کرنا

    لیوریج آپ کے منافعوں اور خساروں دونوں کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹریڈنگ کے زیادہ حجم کارکردگی کو مؤثر حد تک بڑھا دیتے ہیں، چاہے کارکردگی اچھی ہو یا بری۔ ناتجربہ کار اور لاپروا ٹریڈرز اکثر تجربہ کار فاریکس ٹریڈرز کے مقابلے میں زیادہ رقم گنواتے ہیں۔

    لیوریج کی ایسی کوئی ایک سطح نہیں جو ہر ٹریڈر کیلئے موزوں ہو۔ یہ آپ کے اہداف، تجربہ، مالی صورتحال اور دیگر عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔ تاہم آپ مفت ڈیمو اکاؤنٹ کے ساتھ مشق کر کے مختلف بیلنسز کے ساتھ لیوریج کے مختلف ریٹس آزما سکتے ہیں۔

    Exness میں لیوریج

    انسٹرومنٹ کے لحاظ سے Exness مقررہ اور قابل تبدیلی دونوں طرح کی لیوریج آفر کرتی ہے۔ مقررہ لیوریج والے انسٹرومنٹس میں کرپٹو کرنسیاں شامل ہیں جبکہ قابل تبدیلی لیوریج والے انسٹرومنٹس میں فاریکس اور زیادہ تر دیگر انسٹرومنٹس شامل ہیں۔

    جب آپ کا بیلنس بڑھتا ہے تو آپ کی زیادہ سے زیادہ دستیاب لیوریج گھٹ جاتی ہے۔ مثلاً اگر آپ کا بیلنس $1,000 (یا کسی اور کرنسی میں اس کے مساوی) سے تجاوز کر جاتا ہے تو آپ لامحدود لیوریج استعمال نہیں کر سکتے۔ تاہم، آپ لامحدود لیوریج استعمال کرنے کیلئے رقم نکلوا سکتے ہیں یا دوسرا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

    بڑی خبروں کے دوران بھی آپ کی فاریکس لیوریج محدود کر دی جاتی ہے۔ امریکی ملازمت کی رپورٹ (جسے NFP بھی کہا جاتا ہے) جیسی بڑی ریلیزز سے 15 منٹ پہلے اور 5 منٹ بعد تک زیادہ تر انسٹرومنٹس کیلئے نئی پوزیشنز کی زیادہ سے زیادہ لیوریج 1:200 یا انڈیکسز کیلئے 1:50 ہوتی ہے۔

    ایسی دیگر غیر معمولی صورتیں بھی ہو سکتی ہیں جب دستیاب زیادہ سے زیادہ لیوریج اس سے کم ہو جتنی آپ استعمال کرنا چاہتے ہوں۔ آپ Exness کے ساتھ اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے بعد اپنے ذاتی علاقہ میں موجود ہمارے ہیلپ سینٹر کے ذریعے مزید معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    یہ منتخب کرنا کہ آپ لیوریج کا کیا ریٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں

    اپنے کسی بھی اکاؤنٹ کیلئے لیوریج تبدیل کرنے کی خاطر، اپنے Exness کے ذاتی علاقے میں لاگ ان کر کے شروعات کریں۔ ذاتی علاقے کے بنیادی صفحہ 'My accounts' پر، وہ اکاؤنٹ تلاش کریں جس کیلئے آپ لیوریج تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور زرد بٹن کی دائیں جانب تین نقطوں پر کلک کریں۔ پھر 'Change max leverage' پر کلک کریں اور آپ کو یہ اسکرین نظر آئے گی۔

    آپ یہاں Exness پر اپنے ذاتی علاقہ میں اپنی زیادہ سے زیادہ لیوریج تبدیل کر سکتے ہیں۔

    ڈراپ ڈاؤن مینو سے، اپنی ترجیحی لیوریج منتخب کریں اور وہ تبدیل ہو جائے گی۔ تاہم، یاد رکھیں کہ جیسا اوپر بیان کیا گیا ہے، اگر آپ لیوریج کا زیادہ ریٹ منتخب کرتے ہیں تو یہ ہمیشہ مؤثر نہیں ہوگا، جیسا کہ اس اسکرین پر موجود معلومات میں وضاحت کی گئی ہے:

    اپنی لیوریج تبدیل کرتے وقت ان نوٹس کو بغور پڑھنا انتہائی اہم ہے:

    کیا لیوریج خطرے کو بڑھاتی ہے اور خساروں کا باعث بنتی ہے؟

    آسان جواب ہے 'نہیں'۔ بری اور لاپروائی سے کی گئی ٹریڈنگ خساروں کا باعث بنتی ہے اور خطرے کو بڑھاتی ہے۔ خساروں کی کئی وجوہات ہیں: غیر حقیقت پسندانہ توقعات اور لالچ، اسٹاپس اور اہداف غلط جگہ لگانا، تحقیق کرنے اور ٹریڈز مانیٹر کرنے میں سستی۔

    خطرہ اور لیوریج

    لیوریج براہ راست خساروں کا باعث نہیں بنتی یا خطرہ نہیں بڑھاتی: تاہم، یہ آپ کے خساروں یا منافعوں کا سائز بڑھا سکتی ہے۔

    فرض کرتے ہیں کہ آپ 1:20 لیوریج استعمال کر رہے ہیں اور آپ یورو ڈالر (EURUSD) کی 0.01 لاٹ فروخت کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے، آپ کی ٹریڈ کا نتیجہ 20 پیپس کے خسارے کی صورت میں نکلتا ہے لہذا آپ $2 گنواتے ہیں۔

    اگر آپ اس کی بجائے 1:2000 لیوریج استعمال کر رہے ہوتے اور آپ نے 0.01 لاٹ کی بجائے پوری لاٹ ٹریڈ کرنے کیلئے اس کا استحصال کیا ہوتا تو نتیجہ کافی بڑا ہوتا۔ آپ $2 کی بجائے $200 گنواتے۔ لیوریج خساروں کو بدتر بناتی ہے تاہم خساروں کا سبب نہیں ہے۔

    لیوریج استعمال کرنے کے ممکنہ فوائد

    اگر آپ اچھے ٹریڈر ہیں تو لیوریج ممکنہ طور پر آپ کے منافعوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، بڑی ٹریڈز کیلئے مارجن کے تقاضوں کو پورا کرنے اور ٹریڈنگ کو فائدہ مند بنانے کیلئے لیوریج کی کچھ مقدار ضروری ہے۔

    فرض کریں کہ آپ ہر تین ماہ میں 100 آرڈرز لگاتے ہیں اور بغیر لیوریج کے ہر آرڈر کی مالیت $2 ہے۔ اگر 60% جیت کی شرح رکھتے ہیں تو $120 کُل منافع سے $80 کُل خسارے کو منہا کرنے کا نتیجہ صرف $40 کا سہ ماہانہ منافع نکلتا ہے۔ ایک اوسط شخص کیلئے، یہ ہرگز کافی نہیں ہے۔

    لیوریج کے ساتھ منافع اور خسارہ

    دوسری طرف، اگر آپ 1:100 لیوریج استعمال کرتے تو اس صورت میں آپ کا سہ ماہانہ منافع $4,000 ہوتا۔ تاہم، یہ یاد رکھیں کہ اگر منافع اور خسارے کے درمیان تناسب کو پلٹ دیا جائے تو 1:100 لیوریج کا مطلب $4,000 کا سہ ماہانہ خسارہ ہوگا۔

    خلاصہ یہ ہے کہ ماہر اور کامیاب ٹریڈرز کو لیوریج ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ لیوریج ان بنیادی عوامل میں سے ایک ہے جو اس قسم کے ٹریڈر کیلئے CFDs کی ٹریڈنگ کو کارآمد بناتی ہے۔

    لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے کی عملی تجاویز

    اگرچہ CFDs کے ساتھ قیاس آرائی کرنے اور قابل ڈیلیور اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے کے درمیان کافی فرق ہیں تاہم لیوریج ان میں سب سے نمایاں فرق ہے۔ آپ نسبتاً چھوٹے ڈیپازٹ کے ساتھ زیادہ بڑی رقوم کنٹرول کر سکتے ہیں جو تیزی سے بہت زیادہ رقم گنوانا آسان بنا دیتا ہے اور آپ کو اس سے گریز کرنا چاہیے۔ فاریکس لیوریج کو سمجھنے کے علاوہ آپ کو اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی جاننا چاہیے۔

    ٹریڈنگ سیکھنا کوئی دوڑ نہیں ہے

    ایسے کسی بھی ہنر کے بارے میں سوچیں جو آپ نے ٹریڈنگ کے علاوہ سیکھا ہو۔ جب آپ نے پہلے ڈرائیو کرنا سیکھا تو کیا آپ نے Maserati یا پھر Tesla کے ساتھ شروعات کی؟ اگر آپ نے فوجی سروس مکمل کی ہے تو کیا آپ کو پہلی بار اسلحہ چلانے کیلئے توپ دی گئی تھی؟ کیا کھانا پکانا سیکھنے کیلئے آپ نے بریانی بنانے سے آغاز کیا تھا؟

    غالباً نہیں۔ اور ٹریڈنگ بھی کچھ مختلف نہیں: 1:2000 لیوریج کے ساتھ شروعات نہ کریں۔ پہلے کم ریٹس آزمائیں اور اپنی معلومات اور صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ اسے بڑھائیں۔

    قدم اٹھانے سے پہلے غور کریں

    تقریباً ہر تجربہ کار ٹریڈر نے اپنے پہلے ڈیپازٹ پر اسٹاپ آؤٹ کا سامنا کیا ہوتا ہے۔ جو بھی اس کے برخلاف کہے یا تو وہ انتہائی زبردست سیلف ڈسپلن رکھتا ہے اور خطرے کا نظم کرنے میں ماہر ہے یا پھر حقیقت نہیں بتا رہا۔

    زیادہ تر لوگ تیار ہونے سے پہلے ہی لیوریج والے لائیو اکاؤنٹس کے ساتھ فاریکس ٹریڈنگ شروع کر دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنی تیاری کے حوالے سے پُریقین نہیں ہیں تو ڈیمو اکاؤنٹ پر مشق کرنے اور خطرے کے نظم کے اہم ٹولز پر تحقیق کرنے میں زیادہ وقت صرف کریں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو کئی سال ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، بس حقیقی رقم ڈیپازٹ کرنے سے قبل ایسی مختلف صورتوں میں مشق کرنے کیلئے کافی وقت صرف کریں جو آپ کی حقیقی ٹریڈنگ کی صورتوں سے قریب ہوں۔

    آزمائے گئے اصول بنائیں اور پر عمل کریں

    ریٹیل یا پیشہ ور ٹریڈر کے بطور، آپ کے پاس ممکنہ طور پر ڈرا ڈاؤن اور مارجن کی سطح کے حوالے سے سخت اصول ہوں گے۔ آپ ان اصولوں پر اس لیے عمل پیرا رہتے ہیں کیونکہ آپ انہیں آزما چکے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ یہ مالیاتی اور جذباتی دونوں خطرات کو گھٹانے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ نئے ٹریڈر ہیں تو یہ اختیار کرنے کیلئے ایک اچھی حکمت عملی ہے۔

    مثلاً، آپ یہ اصول طے کر سکتے ہیں کہ اگر آپ کے مارجن کی سطح %200 سے نیچے چلی جائے تو آپ کوئی نئی پوزیشن نہیں کھولیں گے۔ اس سے آپ کے کسی بھی خسارے کو منافع میں واپس آنے کی گنجائش ملتی ہے، یہ فرض کرتے ہوئے کہ ٹریڈز کے پیچھے اصل آئیڈیاز معقول تھے۔ یہ حکمت عملی خسارے میں جانے والی ٹریڈز کو فوراً بند کرنے کا دباؤ بھی کم کرتی ہے۔

    اکثر پوچھے گئے سوالات

    فاریکس مارکیٹس یا دیگر CFDs پر لاگو کی جانے والی اچھی لیوریج آپ کے خطرے کے نظم اور ڈسپلن پر منحصر ہے۔ اس سوال کا کوئی حتمی جواب نہیں ہے۔

    2018 میں ریگولیٹری تبدیلیوں سے قبل، یورپی بروکرز نے معیار کے طور پر 1:200 لیوریج استعمال کی۔ کئی ٹریڈرز اب بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک راؤنڈ نمبر ہے جو ذہن میں مارجنز کیلکولیٹ کرنا آپ کیلئے آسان بناتا ہے۔ یہ چھوٹے ڈیپازٹ کے ساتھ کئی آپشنز آفر کرتی ہے لیکن یہ اتنی زیادہ نہیں ہے کہ اوور ٹریڈنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہو جائے۔

    کچھ ٹریڈرز کم لیوریج استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں بالخصوص اگر ان کے پاس بڑے ڈیپازٹس ہوں۔ دیگر بہت زیادہ لیوریج کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ آپ پر منحصر ہیں تاہم 1:2000 یا لامحدود لیوریج کا انتخاب کرنے سے قبل اپنی صلاحیت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اگر آپ کو اپنی ٹریڈز میں باقاعدگی سے کامیابی حاصل نہیں ہو رہی ہے تو زیادہ لیوریج استعمال کرنا زیادہ بڑے خساروں کا باعث بن سکتا ہے۔

    فاریکس میں لیوریج کیلکولیٹ کرنے کیلئے، لیوریج کے تناسب میں موجود دوسرا نمبر لیں جیسے 1:100 میں 100۔ آپ اس کو اپنے بیلنس سے ضرب دے سکتے ہیں یا پھر غیر لیوریج شدہ مارجن کو تقسیم کرنے کیلئے اسے استعمال کر سکتے ہیں، یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کیا کیلکولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

    مثال کے طور پر، اگر آپ یہ کیلکولیٹ کرنا چاہتے ہیں کہ آپ $200 کے ڈیپازٹ اور 1:2000 کی لیوریج کے ساتھ کیا ٹریڈ کر سکتے ہیں تو آپ 200 کو 2,000 سے ضرب دیں گے۔ اس سے $400,000 کا نتیجہ ملتا ہے۔

    اگر آپ 1:50 لیوریج کے ساتھ یورو ڈالر کی نصف لاٹ (0.5 لاٹ) کیلئے درکار فاریکس مارجن کیلکولیٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ 50,000 کو 50 سے تقسیم کریں گے۔ اس سے €1,000 کا نتیجہ ملتا ہے۔

    آپ مذکورہ بالا سیکشن 'لیوریج کے ساتھ مارجنز کیلکولیٹ کرنا' میں کیلکولیشن کے طریقہ سے متعلق تفصیلات تلاش کر سکتے ہیں۔ تاہم آپ کو خود کیلکولیشنز کرنے کی ضرورت نہیں ہے: آپ کا ترجیحی پلیٹ فارم اور Exness کا ٹریڈرز کیلئے کیلکولیٹر آپ کی خاطر کیلکولیشنز کر سکتا ہے۔

    CFDs ٹریڈنگ میں زیادہ تر نئے ٹریڈرز کیلئے بہترین حکمت عملی لیوریج کو ممکنہ حد تک کم از کم رکھنا ہے۔ CFDs کو معنی خیز بنانے کیلئے آپ کو کچھ لیوریج درکار ہے تاہم آپ کو ایک یکساں حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے نیز لیوریج بڑھانے سے پہلے نتائج چیک کریں۔

    آپ لیوریج کے مختلف ریٹس استعمال کر کے Exness کے ساتھ ڈیمو اکاؤنٹ پر باآسانی مشق کریں۔ ممکنہ طور پر حقیقت کے قریب ترین حالات کے تحت اپنی حکمت عملیاں آزمائیں اور جائزہ لیں کہ کیا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے نیز آپ کو کیا تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    لیوریج کے ساتھ حقیقی ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے کچھ ہفتے مشق کریں۔ Exness پر دستیاب کم ترین لیوریج یعنی 1:2 کے ساتھ شروعات کریں۔ اگر آپ مستقل بنیادوں پر منافع کما رہے ہوں تو آپ بعد میں اپنی لیوریج بڑھانے پر غور کر سکتے ہیں۔

    لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرنا: اپنی صلاحیتوں کو ملحوظ خاطر رکھیں

    لیوریج ہو یا نہ ہو، ٹریڈنگ پُرخطر ہے۔ ممکنہ طور پر زیادہ انعامات والی مالیاتی سرگرمیوں کے ساتھ زیادہ خطرات بھی جڑے ہوتے ہیں۔ اگر آپ زیادہ لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں اور خطرات کا نظم نہیں کرتے تو آپ ممکنہ طور پر بہت ساری رقم گنوائیں گے۔ نیز لیوریج کے بغیر بھی اگر آپ نے خطرے کا نظم نہیں تو آپ رقم گنوائیں گے، بس کم۔

    کیا آپ اچھے ٹریڈر ہیں؟ اگر آپ کا جواب 'نہیں' ہے تو غالباً دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ حقیقی ٹریڈنگ کا انتخاب کرنے پر اپنی لیوریج کو ممکنہ حد تک کم سے کم رکھیں۔ اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ آپ پہلے ڈیمو اکاؤنٹ پر مشق کریں۔

    دوسری طرف، اگر آپ مستقل بنیادوں پر منافع کماتے ہیں تو اپنے لیے موزوں ہونے کی صورت میں آپ اپنی لیوریج بڑھانے پر غور کر سکتے ہیں۔ Exness 1:2 سے لے کر مخصوص شرائط کے تحت 1:لامحدود تک لیوریج آفر کرتی ہے۔

    Exness کے ساتھ Standard ڈیمو اکاؤنٹ کھولیں اور مختلف لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کی مشق کریں۔ دیکھیں کہ ذاتی علاقہ میں لیوریج تبدیل کرنا کتنا آسان ہے۔ جب آپ یہ تلاش کر لیں کہ آپ کیلئے کیا موزوں ہے اور ایک اچھی حکمت عملی بنا لیں تو آپ حقیقی ٹریڈنگ کیلئے تیار ہیں۔

    شیئر کریں


    ٹریڈنگ شروع کریں

    یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔